ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات دورہ: ہم بدلہ نہیں لیں گے لیکن گجرات بدلیں گے:راہل گاندھی

گجرات دورہ: ہم بدلہ نہیں لیں گے لیکن گجرات بدلیں گے:راہل گاندھی

Sun, 12 Nov 2017 21:12:09    S.O. News Service

بناس کاٹھا / گجرات12نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) راہل گاندھی ان دنوں مشن گجرات پر ہیں اتوار کو شمالی گجرات میں دورے کے دوسرے دن راہل گاندھی نے بناس کاٹھا میں کہا ہے ہم بدلہ نہیں لیں گے؛ لیکن گجرات کو بدلنے ضرور آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ راہل نے کانگریس سوشل میڈیا سیل کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی ۔ راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو وزیر اعظم مودی کی براہ راست طور پر غلطی بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گجرات میں وکاس پاگل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کارکنوں کو وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کی توجہ رکھتے ہوئے ان پر ذاتی بیان بازی نہ کرنے کو بھی کہا ہے۔ اس کے علاوہ بناس کاٹھا سے دانتا کی راہ میں لوگوں کے درمیان انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست بدلے کی نہیں بلکہ گجرات کو تبدیل کرنے کی ہے۔ راہل نے راستے میں کئی مقامات پر بھی ٹھہرے۔ ایک جگہ وہ بچوں کے درمیان چاکلیٹ بھی بانٹتے نظر آئے۔علاوہ ازیں راہل گاندھی نے اپنی ٹویٹس کو لے کر مخالفین کی طرف سے ہورہی تنقید پر بھی صفائی دی۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ پر تین سے چار لوگوں کی ٹیم ہی ٹوئیٹ کرتی ہے اس کے علاوہ سیاسی موضوعات پر تما ٹوئٹر ٹوئٹس ہمارے ہوتے ہیں ۔ 


Share: